بہاولپور: بہاولپور کی بستی ملوک کے رہائشی محنتی بچے پر دوران کام مصیبت ٹوٹ پڑی۔ پیر پھسل جانے سے ہاتھ میں پکڑی گھاس کاٹنے والی درانتی آنکھ کے قریب سے سر کے اندر گھس گئی۔
زخمی بچے کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال کے نیورو سرجری وارڈ منتقل کیا گیا جہاں سینئر ڈاکٹرز کی عدم دستابی کی وجہ سے آپریشن نہیں ہو سکا اور بچہ تاحال بے ہوش ہے۔
زخمی بچے کے والد کا کہنا ہے فوری آپریشن نہ کیا گیا تو بیٹے کی جان جانے کا خظرہ ہے۔ والد نے بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے اعلیٰ افسران سے جلد علاج کی فریاد کر رہا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں