واشنگٹن: امریکی جریدے کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا سی پیک منصوبہ پورے خطے کیلئے خوشحالی کی نوید ہے۔ کسی ملک کو راہداری منصوبے کو کسی اور نظر سے نہیں دیکھنا چاہیئے۔
ان کا مزید کہنا تھا سکیورٹی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ آئندہ چند دنوں تک امریکی وزیر دفاع اور خارجہ الگ الگ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزرائے خارجہ اور داخلہ کا دورہ امریکا دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے ہے اور دونوں ممالک کے روابط میں تیزی آ رہی ہے۔
پاکستانی سفیر نے بتایا پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے جبکہ دہشتگردی میں جتنا پاکستان نے امریکا کا ساتھ دیا ہے کسی اور ملک نے نہیں دیا۔ پاکستان اور امریکا کو مل کر کام کرنا چاہیے اور افغان مسئلے کا حل ملٹری نہیں سیاسی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں