لاہورکے علاقے لیاقت آباد میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ، خاتون قتل، ملزم فرار

لاہورکے علاقے لیاقت آباد میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ، خاتون قتل، ملزم فرار

لاہور:لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں رشتہ کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ میں 36 سالہ کرن شہزادی جاں بحق ہوگئیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ مقتولہ شادی شدہ تھیں اور تین بچوں کی ماں تھیں۔

 وہ اپنے بھائی کے لیے اپنے چاچا زاد کزن سے رشتہ لینے آئی تھیں، مگر رشتہ دینے پر اصرار پر ان کے چاچا زاد بھائی نے غصے میں آکر ان پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر چکی ہیں، اور مقتولہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم کی تلاش سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع سے کی جا رہی ہے۔