میٹل کمپنی کی گڑیوں کی پیکجنگ میں نازیبا کیو آر کوڈز، صارفین کا شدید ردِعمل

میٹل کمپنی کی گڑیوں کی پیکجنگ میں نازیبا کیو آر کوڈز، صارفین کا شدید ردِعمل

 امریکہ :میٹل کمپنی نے اپنے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بعض گڑیوں کے ڈبوں پر غلط کیو آر کوڈز دیے گئے ہیں، جو غیر متعلقہ اور نازیبا ویب سائٹس کی طرف لے جاتے ہیں۔ اس غلطی سے خاص طور پر گلِنڈا اور ایلفابا نامی گڑیاں متاثر ہوئیں، جو فلم "Wicked" کی پروموشن کے لیے تیار کی گئی تھیں۔

صارفین نے اس بات پر شدید ردِعمل ظاہر کیا کہ بعض پیکٹس پر دیے گئے کیو آر کوڈز اخلاق سوز ویڈیوز کی ویب سائٹس پر پہنچا رہے تھے۔ میٹل نے اس غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مسئلہ صرف مخصوص ڈبوں میں ہوا ہے اور فوری طور پر ان پیکٹس کو اسٹورز سے ہٹایا جا رہا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس غلطی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور آئندہ ایسی غلطیوں سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔