فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ ، دنیا کو اسرائیل پر ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگانی چاہیے:شہبا ز شریف

 فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ ، دنیا کو اسرائیل پر ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگانی چاہیے:شہبا ز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے لیے آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کی حمایت کی اور القدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں مظالم کی تمام حدیں پار کرلی ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے جرائم کو نسل کشی قرار دیا۔ انہوں نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور ایران پر اسرائیل کے حملوں کو شرمناک قرار دیا۔

شہباز شریف نے فلسطین میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اسرائیل پر ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں جنگ کو پھیلانا چاہتا ہے، جس سے خطے میں امن کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔