وٹس ایپ گروپ ایڈمنز کے لیے لائسنس کی نئی شرط متعارف

وٹس ایپ گروپ ایڈمنز کے لیے لائسنس کی نئی شرط متعارف

ہرارے: زمبابوے کی حکومت نے واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی نئی شرط متعارف کرادی ہے، جس کا مقصد سوشل میڈیا پر گمراہ کن خبروں کی روک تھام اور احتساب کو بڑھانا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، اس نئی پالیسی کے تحت واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کو لائسنس کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی، جو گروپ کی نوعیت کے مطابق 50 ڈالر سے 2500 ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ 

زمبابوے کی وزیر اطلاعات مونیکا مٹسوانگوا نے اس اقدام کے بارے میں کہا کہ لائسنسنگ کا یہ عمل تشدد اور افراتفری پھیلانے والی غلط خبروں کے ذرائع کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے حکومت کو سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی معلومات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

لائسنس حاصل کرنے کے لیے گروپ ایڈمنز کو اپنی نجی معلومات فراہم کرنی ہوں گی، جس سے پرائیویسی کے مسائل پیدا ہونے کا امکان ہے۔حکومت نے اپنے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملک میں سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں