آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، معاشی اہداف پر بریفنگ

06:49 PM, 11 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ایک تعارفی سیشن میں پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کو معاشی اہداف پر مبنی رپورٹ پیش کی۔ اس سیشن میں وزیرمملکت برائے خزانہ نے ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی، جس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کے حکام بھی شریک تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیشن میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران حاصل کردہ معاشی اہداف اور ایف بی آر کے جولائی تا ستمبر کے محصولات کے اہداف پر بات چیت کی گئی۔ 

آئی ایم ایف وفد اب اس رپورٹ کا جائزہ لے گا اور متعلقہ وزارتوں سے مذاکرات کرے گا تاکہ پاکستان کے معاشی اہداف کے حوالے سے مزید پیشرفت کی جا سکے۔

مزیدخبریں