ٹوکیو: جاپان کے ایوانِ نمائندگان میں ہونے والے رن آف ووٹ میں جاپانی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر شیگیرو اشیبا نے 221 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم کا انتخاب جیت لیا۔ 465 رکنی پارلیمنٹ میں اس اہم کامیابی کے بعد شیگیرو اشیبا دوبارہ جاپان کے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وہ وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کی قیادت میں جاپان نے عالمی معاہدوں اور اقتصادی اقدامات میں نمایاں کردار ادا کیا۔
جاپان کی تاریخ میں یہ پانچواں موقع ہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے رن آف ووٹ کی ضرورت پیش آئی ہے، آخری بار یہ مرحلہ 1994 میں دیکھنے کو ملا تھا۔