آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، وزارت خزانہ کی ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، وزارت خزانہ کی ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے،  وزارت خزانہ کی جانب سے اس وفد کو ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعارفی سیشن میں پاکستان کی معاشی ٹیم نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران حاصل کردہ معاشی اہداف پر رپورٹ پیش کی۔

وزیرمملکت برائے خزانہ نے وفد کو پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر تفصیل سے بریف کیا۔ اس سیشن میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کے حکام بھی موجود تھے، جنہوں نے آئی ایم ایف کے نمائندوں کو مختلف معاشی پہلوؤں پر آگاہ کیا۔خصوصی طور پر، ایف بی آر نے جولائی سے ستمبر تک کے محصولات کے اہداف کے بارے میں بھی وفد کو آگاہ کیا۔

 آئی ایم ایف وفد اس رپورٹ کا جائزہ لے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے متعلقہ وزارتوں سے مزید مذاکرات کرے گا۔

مصنف کے بارے میں