اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں: 17.12 کلو گرام منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

01:13 PM, 11 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 17.12 کلو گرام منشیات برآمد کرلی ہیں اور 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، کراچی، سیالکوٹ، لاہور اور اسلام آباد میں کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اس کارروائی میں 9 کلو 600 گرام چرس، 3 کلو 600 گرام ہیروئن اور 3 کلو 500 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 420 گرام افیون بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ایک اور اہم پیشرفت میں یہ بھی سامنے آیا کہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں