پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

11:14 AM, 11 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس نے 94 ہزار کی سطح عبور کر لی اور تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس نے 93,514 کی نئی بلند ترین سطح کو چھوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 771 پوائنٹس کا اضافہ ہو کر 93,291 پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں