وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عرب اسلامک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 ان کا استقبال سعودی حکام، خاص طور پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمان بن عبدالعزیز نے کیا، جبکہ پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب آمد کا مقصد عرب اسلامی سمٹ میں شرکت کرنا ہے، جو پیر کے روز منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں اہم مسائل پر بات چیت ہوگی، جن میں خاص طور پر مسئلہ فلسطین اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

 یہ اجلاس سعودی عرب کی میزبانی میں ہو رہا ہے اور اس کا مقصد اسلامی ممالک کے درمیان ایک مشترکہ موقف کو فروغ دینا ہے۔