نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان چارسدہ میں سپرد خاک

07:02 PM, 11 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور:نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی نماز جنازہ چارسدہ کے علاقہ پڑانگ میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی، نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، نگران صوبائی کابینہ کے اراکین ، سیاسی و سماجی شخصیات، اعلی سرکاری حکام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نگران وزیر اعلیٰ آج صبح انتقال کرگئے تھے۔ 

 
 
 

مزیدخبریں