ریاض : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو دہشت گرد قرار دے کر اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم کریں۔
فلسطین کے حوالے سے اوآئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کہتے ہیں ،اسلامی ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کریں،اسرائیلی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دیناہوگا۔ بین الاقوامی تنظیمیں کیا کر رہی ہیں؟؟ان کا کیا کردار ہے ؟
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت روکنے کیلئے مل کر لائحہ عمل بنانا ہو گا۔اپنے مظالم پر اسرائیل کو ایک دن ضرور جواب دینا پڑے گا۔ امریکا نے مدد کرتے ہوئے اسرائیل کو فلسطینیوں پر ظلم کی اجازت دی ۔غزہ کے لوگوں کو قراردادوں کی نہیں امداد کی ضرورت ہے ۔مصر غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے تعاون کرے ۔