غزہ میں قتل عام ناقابل قبول ہے، اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانا ہوگا: او آئی سی 

غزہ میں قتل عام ناقابل قبول ہے، اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانا ہوگا: او آئی سی 

ریاض :او آئی سی نے غزہ پر جنگ کو مسترد کردیا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے اسرائیل سے یرغمالیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ  کردیا۔ امیر قطر نے کہا کہ اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانا ہوگا۔ 

او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں خطاب میں کہا کہ غزہ کامحاصرہ ختم اور انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔اسرائیل غزہ  پر آپریشن فوری بند کرے ۔  فلسطینیوں کی جبری بے دخلی روکی جائے۔غزہ جنگ کے خاتمے کےلیے ہمارا مشترکہ اقدام ضروری ہے۔

سیکرٹری جنرل اوآئی سی احمد ابوالغیط کاکہناتھاکہ  معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائے۔ غزہ کے نہتے فلسطینیوں کو عالمی تحفظ ملنا چاہیے۔ اسرائیلی جارحیت سے تنازع پھیلنے کاخدشہ ہے۔سکیورٹی کونسل فیصلہ کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

،فلسطینی صدرمحمود عباس بولے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے۔اس  کو گھمنڈ ہے کہ وہ ہمیں ختم کردے گا۔اسرائیل کی مدد کرنے والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔

مصنف کے بارے میں