اسد عمر نے بھی چیئر مین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا

02:02 PM, 11 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

سابق رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے سماطی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا بیان پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ جس حلقےاور میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

مزیدخبریں