لاہور، جیل روڈ پر نجی پلازے میں آگ، ایک شخص ہلاک

09:52 AM, 11 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: جیل روڈ پر واقع نجی پلازے میں آگ لگ گئی۔

آگ جیل روڈ پر واقع ایڈن ہائٹس پلازہ میں واقع ایک دفتر میں لگی جس کے نتیجے میں ایک شخص بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے اور دیگر دفاتر تک پھیلنے نہ دینے میں کامیاب ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے مطابق آگ پر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابو ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ  گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آگ پلازے کی بالائی منزل کے چار کمروں میں لگی۔ تاہم، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔

1122 کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اتنی بلندی پر آگ بجھانا بہت مشکل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز نے آگ کو الگ کرنے کے لیے ہائیڈرولک سیڑھیوں کا استعمال کیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ اب آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں