اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو دل کے عارضے کے باعث ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کے ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اور وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ معمول کے چیک اپ کیلئے ہسپتال گئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ معمول کے طبی معائنے کیلئے عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے ایف آئی سی) راولپنڈی گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں، 18 سال قبل 2004 میں ان کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سال دو تین بار ڈاکٹرز سے معائنہ کرایا، ایک چھوٹا سا لیکن ضروری پروسیجر اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز نے تجویز کیا تھا جس کے بعد سے وہ روبہ صحت ہیں اورکل انشاءاللہ ہسپتال سے گھر آ جائیں گے۔
رانا ثناءاللہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل
11:55 PM, 11 Nov, 2022