نواز، شہباز ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ نہیں بلکہ مشاورت ہوئی: خواجہ آصف

نواز، شہباز ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ نہیں بلکہ مشاورت ہوئی: خواجہ آصف

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ مشاورت ضرور ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ میڈیا میں قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ لندن میں نواز، شہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں مشاورت ضرور ہوئی ہے لیکن فیصلہ انشاءاللہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہو گا۔‘ 


قبل ازیں نوازشریف سے ملاقات کے بعد صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ آئینی ہے جو آئین کے مطابق ہی حل ہوگا‘۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف مصر کے شہر شرم الشیخ میں کوپ 27 سمٹ میں شرکت کے بعد 2 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوئے تھے اور اس دوران انہوں نے نواز شریف سے متعدد ملاقاتیں کیں۔ 
وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے پاکستان روانگی سے قبل اہم ملاقات ہوئی جس میں لیگی رہنما مریم نواز، رانا مبشر، احسان الحق باجوہ، مہرلیاقت سمیت کے علاوہ سلیمان شہباز شریف، عابد شیر علی اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوئی۔

مصنف کے بارے میں