لاہور: فیڈرل سروس ٹربیونل (ایف ایس ٹی) نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی اور ٹرانسفر کا حکم معطل کردیا ہے۔
فیڈرل سروس ٹریبیونل کے ممبران عاصم اکرم اور مشتاق جدون نے سی سی پی او کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سی سی پی او کی ٹرانسفر آرڈر کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹربیونل نے غلام محمود ڈوگر کے معطلی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکتے ہوئے صوبے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم بھی معطل کردیا۔
ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ سی سی پی او کی ٹرانسفر آرڈر کے خلاف درخواست کا فیصلہ کریں، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سی سی پی او کی ٹریبونل کے سامنے درخواست قبل از وقت ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پہلے سی سی پی او کی ٹرانسفر آرڈر کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرے پھر درخواست گزار اپیل کر سکتا ہے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی اور ٹرانسفر کا حکم معطل
10:16 PM, 11 Nov, 2022