دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے 9 کھلاڑیوں کی نامزدگی کی فہرست جاری کی ہے جس میں 2 پاکستانی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کی فہرست میں پاکستان کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت سے سوریا کمار یادیو اور ویرات کوہلی جبکہ انگلینڈ کے سیم کرن، جوز بٹلر اور ایلیکس ہیلز نامزدگیوں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ زمبابوے کے سکندر رضا اور سری لنکا کے ہسارنگا بھی ایوارڈ کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے انتخاب کیلئے مداحوں کے ووٹ بھی شامل کئے جائیں گے۔