گجرات: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے لیکن پھر بھی بے بس ہیں۔ اپنی مرضی کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آزادی مارچ کو وہیں سے شروع کیا گیا جہاں روکنے کی کوشش کی گئی۔ ہماری جدوجہد انصاف کی جدوجہد ہے ۔ پنجاب میں ہماری حکومت لیکن پھر بھی بے بسی ہے ۔ برطانوی عدالت نے شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی۔
سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا تھا کہ راناصاحب کا وقت ختم ہوگیا ۔ انکے پاس کوئی اختیار نہیں کہ ایف آئی آر نہ کاٹی جائے۔، دھمکیاں دیتے دیتے راناثنااللہ کی مونچھیں چھوٹی ہوتی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے راولپنڈی میں سابق وزیر اعظم عمران خان ہمارے ساتھ ہوں گے اور پورا پاکستان ہوگا ۔