احسان مانی کو کہہ کر سرفراز کی جگہ بابر اعظم کو کپتان میں نے بنوایا: عمران خان 

10:24 AM, 11 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : 1992 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ سرفراز احمد کو ہٹا کر بابر اعظم کو کپتان میں نے بنوایا۔ 

گزشتہ رات برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں  عمران خان نے کہا کہ  میں نے صرف بابر اعظم کو دو مرتبہ کھیلتے دیکھا ہے، جس کے بعد میں نے کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی سے کہا کہ بابر کو کپتان بنائیں کیونکہ وہ صحیح معنوں میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وہ ایک بے مثال کھلاڑی ہیں، میں نے اتنی صلاحیت اور درست تکنیک والا کھلاڑی نہیں دیکھا، ایسے سٹروک پلے اور صلاحیت سے وہ یہاں سے آگے کہیں بھی جاسکتے ہیں۔

  

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے موجودہ کپتان بابراعظم کو اکتوبر 2019 میں سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تو اس وقت ملک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت تھی اور عمران خان وزیراعظم تھے جبکہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی تھے ۔

مزیدخبریں