"وزیر اعظم اور عام آدمی برابر ہیں"،برطانوی عدالت کا شہباز شریف کو ریلیف دینے سے انکار 

10:10 AM, 11 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن : برطانیہ کی عدالت  نے ڈیلی میل کیس میں پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں ۔ جواب کے لیے مزید وقت دیاجائے جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال ڈیلی میل کے دفاع کا جواب نہیں دے سکے۔عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو ڈیلی میل کی لیگل کاسٹ ادا کرنا ہو گی۔

مزیدخبریں