جسٹس اطہر، جسٹس حسن اور جسٹس شاہد نے سپریم کورٹ جج کا حلف اٹھالیا

09:18 AM, 11 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید نے سپریم کورٹ جج کا حلف اٹھا لیا ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں ججز سے حلف لیا

نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں ججز، وکلا، لا افسران اور عدالتی افسران و عملہ نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ تینوں ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری جوڈیشل کمیشن نے دی تھی اور بعدازاں پارلیمانی پارٹی نے بھی اس کو منظور کرلیا تھا۔ 

مزیدخبریں