پاکستان میں فارما صنعت بحران کا شکار، متعدد فیکٹریاں بند، ادویات مہنگی

09:00 AM, 11 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: ملک میں فارما کی صنعت بحران کا شکار، متعدد دوا ساز کمپنیاں بند ہو چکی ہیں۔ فارما کی صنعت کے مسائل کے حوالے سے متعدد خطوط لکھے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی جبکہ کئی ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں نے اپنا کاروبار محدود کرنے یا بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ دومزیدمعروف میڈیسن کمپنیوں نے آپریشنز بھی بند کردیا ہے۔

ملک میں اب تک 40 فارما کمپنیز میں سے 18 کمپنیاں پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کر چکی ہیں۔کراچی میں شوکر کی اہم ترین دوا سمیت دیگر ادویات تیار کرنے والی معروف للی فارما کمپنی نے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کردیاہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگرحکومت نے نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو ملک بھر میں مقامی تیار شدہ ادویات کی کمی ہوجائے گی ۔

مقامی ادویات کی کمی سے بیرون ملک سے ادویات بر آمد کرنے سے قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے ڈاکٹرز کو جاری کردہ خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اپنا آپریشن بند کررہی ہے۔

واضح رہے کہ للی میڈیسن کمپنی ذیابیطیس(شوگر) اور کئی اہم ادویات تیار کرتی ہے لیکن حکومت کی ناقص پالیسیز کے باعث ایم این سیز پاکستان میں آپریشن بند کرنے پر مجبور ہوگئی۔

مزیدخبریں