دبئی: متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو دھچکا لگا ہے اور اس کا اہم کھلاڑی باہر ہوگیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کونوے سیدھے ہاتھ میں انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔
JUST IN: Devon Conway has been ruled out of the #T20WorldCup final with a broken right hand.
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 11, 2021
He will also miss New Zealand's tour of India. pic.twitter.com/dWvwJD5w01
اس کے ساتھ ہی کونوے رواں ماہ نیوزی لینڈ کے دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ کونوے نے انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میچ میں 46 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جتوایا تھا۔
کونوے کی غیر موجودگی کا فائدہ آسٹریلیا کو ہو گا جو اب ورلڈ کپ جیتنے کا مضبوط امیدوار بن گیا ہے۔
خیال رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستان ٹیم آسٹریلوی قلعہ فتح کرنے میں ناکام رہی اور ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی جبکہ آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا ہے۔