آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

دبئی : آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ آسٹریلیا نے 177 رنز کا ہدف  انیسویں اوور میں پورا کرلیا۔ 

دبئی میں کھیلے جا رہے ہیں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں آسٹریلیا کو فتح کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارن ، میتھو ویڈ اور ماکوئس سٹوئس کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث ہدف ایک اوورز پہلے ہی پورا کرلیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں 22 رنز دیے۔