دوسرے سیمی فائنل میں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا 

08:08 PM, 11 Nov, 2021

دبئی:ٹی 20 ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر اعظم نے ایک دفعہ پھر بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ،بابر اعظم نے ٹی 20 ٹوئنٹی میں62 میچ کھیل کر 2500 رنز بنا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ،بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا ۔

ویرات کوہلی نے 68 میچز میں 2500 رنز سکور کیے تھے جبکہ کپتان بابر اعظم نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 62 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 2500 رنز بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

مزیدخبریں