شعیب ملک کا ایک اور اداکارہ کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل

06:16 PM, 11 Nov, 2021

لاہور: اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں کی زینت بننے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا ایک اور اداکارہ کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل ہو گیا۔ 

گزشتہ روز سے شعیب ملک سوشل میڈیا پر اپنی ناساز طبیعت کی وجہ سے موضوع بحث رہے تاہم اب پی سی بی نے انہیں صحتیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

دوسری طرف شعیب ملک نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئیں جب کہ یہی تصاویر اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں تاہم مداحوں کو ان کا یہ انداز پسند نہ آیا اور دونوں پر تنقید شروع کر دی۔

شعیب ملک نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ  ‘ہیلو پاکستان’ کیلئے کروایا ہے جس کی تصاویر ہیلوپاکستان کے آفیشل پیچ سے بھی شیئر کی گئیں جس میں کرکٹر اور اداکارہ کو مختلف لباس میں الگ الگ پوز کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

اس سے قبل شعیب ملک کا اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی خوب وائرل ہوا تھا اور صارفین نے عائشہ عمر اور شعیب ملک سے طرح طرح کے سوالات پوچھنے شروع کردیے تھے۔

مزیدخبریں