وزیر اعظم عمران خان کا افغان عوام کیلئے بڑا فیصلہ ،عالمی برادری کو بھی خبردار کر دیا 

PM Imran Khan,PM Tweet,PMIK

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ،اس وقت افغانستان کو بحران سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان آنیوالے افغانوں کو مفت کوویڈ 19 ویکسین فراہم کرینگے ،پاکستان افغانستان کے اس بحران میں ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہیگا ،وزیر اعظم نے کہا پاکستان ضروری اشیائے خور دونوش، ہنگامی طبی سامان افغانستان بھجوا رہا ہے ،عالمی برادری بھی افغانستان کو اس بحران سے نکالنے کیلئے مدد فراہم کرے ۔


وزیر اعظم نے پاکستان کے دورے پر آئے عبوری وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن انسانی مدد فراہم کریگا جس کیلئے  ضروری اشیائے خوردونوش، ہنگامی طبی سامان اور سردی سے بچاؤ کیلئے سامان  افغانستان بھجوا رہے ہیں ۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے ایشو پر دو روزہ ٹرائیکا پلس اجلاس کا افتتاح کیا ،وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری، افغان شہریوں کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ان کی فوری انسانی معاونت کو یقینی بنائے،توقع ہے کہ عالمی برادری ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے افغانستان کو تنہا چھوڑنے کی غلطی نہیں دہرائے گی۔