وزیراعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

04:50 PM, 11 Nov, 2021

وزیراعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ وزیراعظم پارلیمنٹ کا  مشترکہ اجلاس  موخر کرنے پر کورکمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس میں 2 وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور سینئر وفاقی وزرا شریک ہوں گے ۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا،وزیراعظم پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس کے موخر کرنے پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے،اجلاس میں سپریم کورٹ میں سماعت پر بھی مشاورت ہوگی۔ 

مزیدخبریں