سانحہ اے پی ایس ،وزیراعظم نے غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی: سپریم کورٹ

04:15 PM, 11 Nov, 2021

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری  کردیا ہے۔ تحریری حکمنامہ  کے مطابق وزیراعظم نے یقینی دہانی کرائی غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ لواحقین اپنے بچوں کی شہادت پر کوئی عذر قبول کرنے کو تیار نہیں۔والدین چاہتے ہیں ان کے نامزد افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔ وفاقی حکومت کو مثبت اقدامات کرکے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم  دیا ہے ۔

حکم نامے کے مطابق وزیراعظم نے عدالت کو بتایا کہ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں ۔ وزیراعظم کے بقول شہداء کے والدین کے دکھ کے ازالے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ۔ وفاقی حکومت شہداء کے والدین کا موقف بھی سنے۔  سپریم کورٹ نے 20 اکتوبر کے حکمنامہ کو بھی گزشتہ روز کے آرڈر کا حصہ بنایا۔

مزیدخبریں