پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل، فردوس عاشق اعوان بھی خاموش نہ رہ سکیں

01:44 PM, 11 Nov, 2021

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنماءڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 
فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ امید ہے آج کے سیمی فائنل میں شاہین آسٹریلیا کے خلاف مثبت اور متاثرکن کھیل پیش کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مکمل فارم میں ہیں اور انشاءاللہ آج بھی شاندار کھیل پیش کر کے جیت کے تسلسل کا اعادہ کریں گے۔ ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔‘ 


واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

مزیدخبریں