”پاکستان کے خلاف سیمی فائنل ہے تو کیا ہوا، ہم تو۔۔۔“ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ’طبل جنگ‘ بجا دیا

12:29 PM, 11 Nov, 2021

دبئی: آسٹریلین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ ہم صرف ایک مقصد لے کر واضح منصوبہ بندی کیساتھ ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے آئے ہیں۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل سے قبل اپنے بیان میں آسٹریلوی کپتان کا کہنا ہے کہ جس انداز سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں اور جو ہماری ٹیم ہے اس پر ہمیں پہلے روز سے ہی پراعتماد تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں کہ ہم اپنی توقعات سے آگے بڑھ گئے ہیں بلکہ ہم بہت ہی واضح منصوبہ بندی کیساتھ ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے یہاں آئے ہیں اور اب بھی ایونٹ میں ہیں اور پاکستان کے خلاف اہم میچ کیلئے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔ 
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

مزیدخبریں