لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک قومی ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور محمد رضوان کی صحت سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی صحت میں بہتری آئی ہے اور دونوں کھلاڑی بہت بہتر محسوس کررہے ہیں، میڈیکل پینل دوپہر کے اوقات میں دونوں کھلاڑیوں کا دوبارہ جائزہ لے گا اور ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے ہی سیمی فائنل کیلئے ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیمی فائنل سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے دو کھلاڑی محمد رضوان اور شعیب ملک کو نزلے اور بخار کی شکایت ہے اور دونوں کی آج کے سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی طبیعت ایسی نہیں ہے کہ آج کے میچ میں نہ کھیل سکیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں کی صحت سے متعلق خبریں سامنے آنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر میمز کا طوفان امڈ آیا اور شائقین کرکٹ مختلف طریقوں سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے لگے۔
شعیب ملک اور محمد رضوان کی صحت کیسی ہے اور وہ سیمی فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا
11:02 AM, 11 Nov, 2021