گیلپ اور پلس سروے ،گلگت میں حکمران جماعت سب سے آگے

10:05 PM, 11 Nov, 2020

اسلام آباد: گیلپ اور پلس سروے نے گلگت بلتستان انتخابات میں تحریک انصاف  کو فیورٹ قرار دے دیا ۔ 

گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو انتخابی میدان سجے گا لیکن الیکشن سے قبل پاکستان کی بڑی جماعتوں نے گلگت میں ڈیرے لگا دیے ہیں۔ الیکشن قبل تینوں جماعتیں الیکشن جیتنے کے دعوٰے کر رہی ہیں لیکن گیلپ  اور پلس سروے نے تمام حقیقت سب کے سامنے رکھ دی۔ گیلپ اور پلس  نے 2 کیٹیگریز میں سروے کیا ۔ ایک کیٹیگری میں پوچھا گیا مقبول ترین سیاستدان کون ہے؟ جس میں وزیراعظم عمران خان نے میدان مار لیا ہے۔

گیلپ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 42 فیصد ، بلاول بھٹو نے 17 فیصد، نواز شریف 15 اور مریم نواز 3 فیصد مقبول ترین رہنما ہیں۔ پلس سروے کے مطابق بھی عمران خان گلگت بلتستان میں مقبول ترین لیڈر ہیں۔پلس میں وزیراعظم عمران خان 41 فیصد ، بلاول بھٹو 23 جبکہ نواز شریف 16 فیصد مقبول ہیں۔ 


 گیلپ سروے میں 27 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہا ۔ 24  فیصد نے پیپلز پارٹی اور  14فیصد نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کی۔  پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 35 فیصد نے   پی ٹی آئی ، 26فیصد نے پیپلز پارٹی اور 14 فیصد نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں رائے دی ۔


گیلپ کے 27 فیصد جواب دہندگان نے پی ٹی آئی کو فیورٹ قرار دیا۔ چوبیس فیصد نے پیپلز پارٹی کو  جبکہ 14فیصد نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کی۔

مزیدخبریں