گلگت : کسی کو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجاز ت نہیں دیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا انتخابی ریلی سے خطاب کہا کہ گلگت بلتستان میں کئی طاقتیں پیپلز پارٹی سے کامیابی چھیننے کی کوشش میں لگی ہیں لیکن گلگت بلتستان کے عوام کٹھ پتلی کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کہا جاتا تھا جسکی وفاق میں حکومت ہوگی وہی گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا لیکن اب جوگلگت بلتستان میں حکومت بنائے گاوہی پورے ملک پرحکمرانی کرے گا۔
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کےعوام کے حق حاکمیت، صوبہ، حقوق لے کر رہیں گے،انتخابات سے مجھے الگ کرکے من پسند نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں ہیں،گلگت بلتستان کے چپے چپے میں پیپلز پارٹی قیادت عوام سے جاکر ملی ہے اور گلگت کے عوام پیپلز پارٹی کو چاہتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات 15 نومبر کو منعقد ہونے جارہے ہیں اور اسی سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی مہم زور و شور سے جاری ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی گلگت بلتستان میں بھرپور سیاسی مہم چلاتی نظر آرہی ہیں۔