ظالم حکمران کے سرپرصرف انتقام کا بھوت سوارہے،مریم نواز

07:20 PM, 11 Nov, 2020

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں سیاسی پارہ ہائی ہو گیا ۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز  کی  تحریک انصاف پر کڑی تنقید کی گئی۔عذر میں وزیراعظم عمران خان کو نشانے پر رکھا اور کہا ظالم حکمران کے سرپرصرف انتقام کا بھوت سوارہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جس کی حکومت جانے والی ہو عوام اس کو ووٹ دیکر اپنا ووٹ ضائع  نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل صرف ن لیگ کے پاس ہے۔  نوازشریف اور اس کی بیٹی رشتے اور وعدے نبھانا جانتے ہیں۔ 

اس سے قبل ہنزہ میں جلسہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انھیں غریب عوام کی تکلفیوں کو احساس تک نہیں، انھیں پتا ہی نہیں کہ وہ کس کرب سے گزر رہے ہیں۔ عمران خان صرف کرسی پر بیٹھے ہیں، حکومت کوئی اور چلا رہا ہے۔مریم نواز کا انتخابی جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) ڈٹی ہوئی ہے کہ کبھی ظالم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کو انتقام کا نشانہ بنایا۔ شاید ہی کوئی ظلم ہو جو نواز شریف پر نہ کیا گیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر جعلی حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔ حکومت سال ختم ہونے سے پہلے گھر جانے والی ہے۔ ہنزہ کے عوام انھیں ووٹ ڈال کر ضائع نہ کریں گے۔

مزیدخبریں