پنجاب حکومت کا اہم اقدام، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

05:35 PM, 11 Nov, 2020

لاہور: پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے حکومت نے شاندار اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبے بھر میں 30 ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق محکموں سے فوری طور پر رپورٹس بھی مانگ لی ہیں۔ جن محکموں میں ملازمین کو مستقل کیا جائے گا ان میں محکمہ سکولز، ہائیر آبپاشی، داخلہ، ہاؤسنگ، لیبر، ایجوکیشن، بلدیات، مواصلات کے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے گرین الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری بھی دی۔ لاہور میں 103 کلومیٹر طویل 6 روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔ عثمان بزدار نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور سارجنٹس کی بھرتی کی بھی اصولی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے ضروری امور جلد طے کئے جائیں اور موجودہ لاہور ٹرانسپورٹ کو بھی پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔ 

عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے مختلف آپشز بھی زیر باعث لائے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا محکمہ ٹرانسپورٹ تمام آپشز کا جائزہ لے کر فوری  طور پر حتمی سفارشات پیش کرے جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بھی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی اور سموگ میں بھی کم ہو گی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ سٹیشن پر صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ 

مزیدخبریں