مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو چائے پر مدعو کر لیا

04:39 PM, 11 Nov, 2020

گلگت بلتستان: مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آج چائے پر مدعو کر لیا۔دونوں رہنما گلگت بلتستان میں ان دنوں میں انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں اور آج دونوں کی چائے پر ملاقات ہو گی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کے ساتھ ساتھ مستقبل کی حکمت عملی اور انتخابات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے جن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پی پی پی میں سخت مقابلہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ 

گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کے حالیہ ایک سروے میں گلگت بلتستان کے عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کو ووٹنگ کے لیے اپنی پہلی پسندیدہ جماعت قرار دیا جبکہ دوسرے نمبر پر پی پی پی ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے گلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مریم نواز نے کہا ظالم کے آگے سر نہیں جھکائیں گے نواز شریف اور مسلم ن لیگ ڈٹی ہوئی ہے۔ 

عمران خان نے ہماری پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنایا اور شاید ہی کوئی ظلم ہو جو مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف پر نہ کیا گیا ہو۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس وقت لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر جعلی حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں جو ان پر مسلط کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت یہ سال ختم ہونے سے پہلے گھر جانے والی ہے تو اب ہنزہ کے عوام انھیں ووٹ ڈال کر ضائع نہ کریں گے۔

مزیدخبریں