راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے سرکاری دورہ پر آئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغان مصالحتی عمل، پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور سرحدی منڈیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعاون کو بڑھانے سے علاقائی امن واستحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیر خارجہ ظریف نے علاقائی استحکام خصوصا افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔