واشنگٹن: امریکا کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) رواں سال دسمبر 2020ء میں سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کیساتھ معاہدوں اور دیگر ضروری اقدامات کے بعد 22 دسمبر سے مقابلوں کا انعقاد شروع کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ امریکا میں باسکٹ بال کے مقابلوں کا اکتوبر میں آغاز ہوتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وبہ وجہ سے ان میں تاخیر کرنا پڑی۔
تاہم اب این بی اے نے کھلاڑیوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد آئندہ سیزن میں 72 مقابلے کرانے کا پلان بنا لیا ہے۔ اس سلسلے میں حتمی ڈرافٹ 18 نومبر تک فائنل کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد 20 نومبر سے ٹیموں اور کھلاڑیوں سے بات چیت شروع کر دیں گے، بعد ازاں 22 نومبر سے حتمی معاہدوں پر دستخط کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکا میں باسکٹ بال کا پچھلا سیزن کووڈ 19 کی وجہ سے مارچ 2020ء میں معطل کر دیا گیا تھا۔ خبریں ہیں کہ این بی اے اہم کھلاڑی جن میں لی بورن جیمز بھی شامل ہیں، مقابلوں کے شروع میں اپن ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے۔