نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو نئی دہلی میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کی باضابط دعوت دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےوزیراعظم عمران خان کو تیس نومبر سے شروع ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 30 نومبر کو نئی دہلی میں ہوگا، جس میں شرکت کے لیے نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو دعوت دی ہے ۔
بھارتی وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام ممبر اور مبصر ممالک کو بھی دعوت نامے جاری کیے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ویڈیولنک کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان اور چین مل کر کورونا ویکسین کے ٹرائل پر کام کررہے ہیں ۔ خطے میں امن بحال کرنے کے لیے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہو اہے ۔ طالبان کو ایک میز پر لانے کے لیے پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ ہماری حکومت کا حصہ ہے ۔ دنیا میں کورونا سے پانچ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔