پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں 83.17 فیصد اضافہ

08:35 AM, 11 Nov, 2020

لاہور: ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادو شمارکے مطابق جولائی تا ستمبر 2020ء کے دوران پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں 83.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ستمبر 2019ء میں درآمدات کا حجم 135.682 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ ستمبر 2020ء کے دوران شعبہ ٹیلی کام کی درآمدات 62.13 فیصد اضافہ سے 219.982 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران شعبہ کی درآمدات کا حجم 374.688 ملین ڈالر رہا تھا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی درآمدات 57.54 فیصد اضافہ سے 590.283 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

اگست 2020ء کے مقابلے میں ستمبر 2020ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 17.79 فیصد اضافہ سے 158.364 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 186.531 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2019ء کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات کا حجم 105.568 ملین ڈالر رہا تھا تاہم ستمبر 2020ء میں موبائل فونز کی درآمدات 76.69 فیصد اضافہ سے 186.531 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

رواں مالی سال کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 83 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر 2019ئ کے دوران درآمدات کی مالیت 269.087 ملین ڈالر رہی تھی جبکہ اب موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 492.894 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔

مزیدخبریں