عوام کی بے احتیاطی نے کورونا پھیلا دیا، مزید 21 اموات، صورتحال کشیدہ ہونے کا خطرہ

The negligence of the people spread Corona, 21 more deaths, the situation is in danger of becoming tense
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں 21 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس وقت پاکستان میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 345184 جبکہ کنفرم کیسز کی تعداد 21098 ہے۔ اموات میں حالیہ اضافے سے وبائی مرض سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7021 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق 320065 افراد نے اس موذی مرض کو شکست دیدی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 634 افراد صحتیاب ہوئے۔ تاہم 1109 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس مرض سے صحتیاب ہونے والوں کی بات کی جائے تو سندھ 140997، پنجاب 97672، خیبر پختونخوا 38342، اسلام آباد 19443، گلگت بلتستان 41156، بلوچستان 15743 اور آزاد کشمیر کے 3712 شہری کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر 114، بلوچستان 154، گلگت بلتستان 93، اسلام آباد 247، خیبر پختونخوا 1294، پنجاب 2429 اور سندھ کے 2690 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 4911، بلوچستان میں 16195، گلگت بلتستان میں 4394، اسلام آباد میں 22432، خیبر پختونخوا میں 41069، صوبہ پنجاب میں 107831 جبکہ صوبہ سندھ میں 151352 کنفرم کیسز ہیں۔

صوبہ سندھ 7730، پنجاب 7730، خیبر پختونخو 1433، اسلام آباد 2742، گلگت بلتستان 145، بلوچستان 298 جبکہ آزاد کشمیر میں 1085 ایکٹو کیسز موجود ہیں۔