دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

Pakistan vs New Zealand, Test Series, Babar Azam
کیپشن: Photo: ICC , Babar Azam

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔  ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق آخری بار بطور چیف سیلیکٹر قومی ٹیم کا اعلان کرینگے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے آج اعلان ہو گا۔  مصباح الحق 35 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرینگے۔  دورہ نیوزی لینڈ پر 20 افراد پر مشتمل سپورٹ سٹاف بھی جائیگا۔ دورہ نیوزی لینڈ پر قومی کرکٹ ٹیم کو 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں  سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گے۔دورہ نیوزی لینڈ پر پاکستان شاہینز 2 چار روزہ  اور 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی.
 

خیال رہے کل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں فارمیٹ کیلئے قومی ٹیم کی کمان بابر اعظم کو سونپ دی ہے۔ بطور ٹیسٹ کپتان بابراعظم کی پہلی اسائنمنٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزمیں پاکستان کی قیادت کرنا ہوگا۔ 

ٹیسٹ قیادت ملنے پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کپتان بننے پر وہ بہت فخراور خوشی محسوس کر رہے ہیں  کیونکہ اب ان کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہوگیا ہے کہ جنہوں نے کھیل کے سب سے اہم فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کی ہے۔