اسلام آباد:نیب نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ پیچیدہ صورتحال اختیار کر گیا۔ نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت خود اس معاملے کو دیکھے۔
تفصیلات کے مطابق، سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے کیونکہ نیب نے ان کا نام واپس وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ وزارت داخلہ اس معاملے کو خود دیکھے اس سے قبل وزرات داخلہ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نیب کو بھیجی تھی۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ خود سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے معاملےکا جائزہ لے۔
یادرہے کہ نواز شریف نے آج قطر ائیرویز کی پرواز سکس ٹو نائن سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہونا تھا، تاہم ان کی ٹکٹیں کینسل کروا کر روانگی منسوخ کر دی گئی ہے۔
شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان کی نشستیں بھی کینسل کروا دی گئی ہیں۔ انہیں بھی نواز شریف کے ہمراہ اسی پرواز سے روانہ ہونا تھا۔ نواز شریف کی روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔