آزادی مارچ کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی چھٹی نہ ملنے پر خودکشی کی کوشش

آزادی مارچ کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی چھٹی نہ ملنے پر خودکشی کی کوشش

اسلام آباد: جے یو آئی (ف)کے آزادی مارچ کی سپیشل ڈیوٹی پر آئے پولیس اہلکارنے چھٹی نہ ملنے پر گلے پر چھری پھیرلی۔

آزادی مارچ کے ہمراہ سوات سے آنے والے فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ہیڈکانسٹیبل صدیق خان نے چھٹی کی درخواست دی جسے اعلی افسران نے نہ صرف مسترد کردیا بلکہ اہلکار کی سرزنش بھی کی۔

اس پر دلبرداشتہ پولیس اہلکار نے باتھ روم میں گھس کر گلے پر چھری پھیرلی اور خودکشی کی کوشش کی۔ زخمی نوجوان اہلکار کو تشویشناک حالت میں پمزہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد اور سوات پولیس کے افسران بھی پمز ہسپتال پہنچ گئے اور زخمی سے ملاقات کی ۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انڈسٹریل ایریا زون کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔