میرانشاہ ،آئی ڈی پیز نے دھرنا دینے کا اعلان کردیا

12:22 PM, 11 Nov, 2019

میرانشاہ :شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز نے تحصیل میرعلی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں میرانشاہ پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے کا اعلا ن کردیا .

اس موقع پر قومی متاثرین کمیٹی کے سربراہ ملک غلام خان وزیر، ملک شاہ نواز خان،ملک اکبر خان،ملک نثارعلی خان، ملک مسعود خان،ملک اصل میر خان ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شروع دن سے ہم نے اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کئے لیکن پھر بھی ہمارے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں پانچ سال گزرنے کے باوجود شمالی وزیرستان میں امن قائم نہیں ہواہے اور روز بروز امن خراب ہوتا جارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے افغانستان چلے گئے متاثرین کی واپسی تاحال نہیں کی گئی ہے افغانستان میں ایک روپے کی چیز 50 روپے پے ملتی ہے متاثرین مہنگائی کی وجہ سے ذہنی مریض بن رہے ہیں اور سردی بھی سر پر آچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آخر کار کس جرم کی سزادی جارہی ہے کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں یا جان بوجھ کر حکومت قبائلیوں سے انتقام لے رہی ہے ہم دہشت گرد نہیں محب وطن ہیں بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے شمالی وزیرستان کے سلیکٹڈ مشران نہیں مانتے ہیں اسی وجہ سے شمالی وزیرستان کے عوام سزا کاٹ رہے ہیں آخر میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میرعلی یوسف خان اور تحصیلدار حبیب الرحمن نے مشران کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرکے مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اسسٹنٹ کمشنر نے تمام تر باتیں اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔

مزیدخبریں